
آپ پہلے استعفیٰ دیں گے یا تحریک عدم اعتماد آئے گی ؟ صحافی کے سوال پر مریم نواز کا دلچسپ جواب
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ استعفوں اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرے گی۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کیلئے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مریم نواز بھی اجلاس میں
پہنچیں تو صحافیوں نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ’استعفے پہلے ہوں گے یا تحریک عدم اعتماد پہلے ہوگی؟‘اس سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس بارے میں پی ڈی ایم فیصلے کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ توڑے بھی اور خریدے بھی تھے اس وقت انہیں اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا، ان کے ایم این ایز اور ایم پی ایز چھوڑنے لگے ہیں تو اب انہیں شو آف ہینڈ یاد آگیا۔
Leave a Reply