“اے پی وی ” کی قیمت میں تہلکہ خیز اضافہ ۔۔۔نیا ریٹ آپ کو دنگ کر ڈالے گا

لاہور (ویب ڈیسک )گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران پاکستان میں تیزی کے ساتھ نئی کار ساز کمپنیوں نے انٹری دی ہے اور اپنی گاڑیاں فروخت کیلئے پیش کر دی ہیں جس سے مارکیٹ میں مقابلہ بازی کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ساتھ ہی صارفین کو انتخاب کیلئے لمبی فہرست میسرآ گئی ہے

لیکن اسی دوران یہ پہلو انتہائی حیران کن ہے کہ سوزوکی نے اپنی گاڑیوں میں ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کی بجائے قیمتیں آسمانوں پر پہنچا دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان میں تین بڑی کمپنیاں راج کرتی ہیں آ رہی ہیں جن میں ہنڈا ، ٹیوٹا اور سوزوکی شامل ہیں ، سوزوکی کا شمار پاکستان میں سستی اور بجٹ میں آنے والی گاڑیاں متعارف کروانے والی فہرست میں آتا تھا لیکن اب ایسا محسوس ہوتاہے کہ کمپنی اپنا راستہ بھول گئی ہے ، سوزوکی کی جانب سے نئی پراڈکٹس متعارف کروانے اور موجودہ گاڑیوں میں بہتری لانے کی بجائے قیمتوں میں اضافے پر زور رکھا گیاہے ۔آپ کو جان کر بہت ہی زیادہ حیرت ہو گی کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی منی وین ” اے پی وی “ کی قیمت میں 11 لاکھ 15 ہزار روپے کا بڑا اضافہ کرتے ہوئے اس کی موجودہ قیمت 34 لاکھ 60 ہزار سے بڑھا کر 45 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کر دی ہے۔ پاکستان میں فروخت کی جانے والی اے پی وی دراصل انڈونیشیاءسے درآمد کی جارہی ہے ، ڈیوٹی اور ٹیکسز میں اضافے کے ساتھ یہ گاڑی بہت ہی زیادہ مہنگی ہو کر رہ گئی ہے ۔سوزوکی کی جانب سے یہ گاڑی 2004 میں متعارف کروائی گئی تھی اور 15 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود اس کے ڈیزائن میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ صرف چند معمولی تبدیلیاں کر کے مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جاتاہے ۔یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان میں اب اس کے مقابلے میں کئی اور بہترین اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیاں متعارف کروائی جا چکی ہیں جن میں’ ڈی ایف ایس کے ‘ گلوری 580 اور ہنڈا کی ’ بی آر وی ‘شامل ہیں ، دونوں گاڑیوں میں سات افراد کی گنجائش ہے جبکہ اس کے علاوہ دونوں گاڑیاں ہی جدید ٹیکنالوجی اور بہترین فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں موجود ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.