جائیداد قانونی ورثا کے نام کرنے کے لیے بڑی شرط کو ختم کردیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک)شہریوں کی سہولت کے لئے ایل ڈی اے کا ایک اور اقدام‘پلاٹ یا مکان مالک کے انتقال پر اس کی جائیداد قانونی ورثا ء کے نام کرنے کے لئے عدالتی ڈگری کی شر ط ختم کر دی گئی نادرا کے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو تسلیم کر کے مرحوم کی جائیداد

قانونی ورثاء کے نام کر دی جائے گی اس فیصلے کے نتیجے میں شہریوں کی رقم اور وقت کی بچت ہو گی اور جائیداد کم سے کم وقت میں ان کے نام کی جا سکے گی ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کئے جانے والے اس فیصلے پر عمل درآمد کے لئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.