
سینیٹ الیکشن کا دنگل : اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں تحریک انصاف کس کو میدان میں اتارے گی ؟ تازہ ترین خبر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی طرف سے سینٹ کے امیدواروں کے نام سامنےآ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سینٹ الیکشن میں امیدوار بنایا جائے۔انہیں وفاقی دارالحکومت
اسلام آباد سے سینٹ کا ٹکٹ دیا جائیگا۔پارٹی قائدین نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے لابنگ شروع کردی۔کامیاب ہوئے تو اپوزیشن کی طرف سے چیئر مین سینٹ کے مشترکہ امیدوار بھی ہوسکتے ہیں۔ دوسری طرف پارلیمانی ارکان نے وزیر اعظم عمران خان کو پی ٹی آئی کی طرف سے ممکنہ سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست دیدی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں شہزاد اکبر ٗ زلفی بخاری ٗ ثانیہ نشتر اور عبدالرزاق دائود کا نام شامل ہے ۔ جبکہ بابر اعوان ٗ سیف اللہ نیازی ٗ ڈاکٹر زرقا ٗ نیلو فر بختیار بھی متوقع امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔خیبر پختونخواہ سے شبلی فراز کو دوبارہ سینیٹرز بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔عبدالحفیظ شیخ اور اتحادی جماعت سے کامل علی آغا کا نام بھی شامل ہے۔حتمی منظوری وزیر اعظم کچھ دنوں میں دیں گے۔
Leave a Reply