ٹیسلا کو خیر باد کہہ کر جانے والے انجینئر نے تیز ترین کار بنا ڈالی ، اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار کیا ہے ؟ جانیے

نیو یارک (ویب ڈیسک) مشہور زمانہ کار ساز کمپنی ٹیسلا کے سابق چیف انجینئر پیٹر رالنسن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کی سب سے تیز رفتار اور ایک بار کی چارج سے طویل فاصلہ طے کرنے والی الیکٹر ک کار تیار کی ہے۔فوربز کے مطابق لوسڈ موٹرز کے

چیف ایگزیکٹو اور ایلن مسک کی ٹیسلا کے سابق چیف انجینئر پیٹر رالنسن کے مطابق انہوں نے لوسڈ ایئر کے نام سے الیکٹرک کار ڈیزائن کی ہے جس کی قیمت ایک لاکھ 69 ہزار ڈالر (2 کروڑ 70 لاکھ 50 ہزار روپے) ہوگی۔یہ اس کمپنی کی پہلی کار ہوگی جو رواں سال فروخت کیلئے پیش کی جائے گی، یہ کار ایک بار چارج سے 517 میل (832 کلومیٹر) تک فاصلہ طے کرسکتی ہے، یہ گاڑی صرف دو سیکنڈز میں ہی صفر سے 60 میل (ساڑھے 96 کلومیٹر) کی رفتار پکڑ سکتی ہے جو ٹیسلا کے ماڈل ایس سے زیادہ تیز ہے۔پیٹر رالنسن کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے 2012 میں ٹیسلا کیلئے ماڈل ایس ڈیزائن کیا تھا تو کسی کو یقین نہیں آرہا تھا لیکن اس کار نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا تھا، اب کی بار بھی ان کے کام پر کسی کو بھروسہ نہیں ہو رہا لیکن وہ ایک بار پھر انقلاب برپا کرنے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.