جہاں سقوط کشمیر کا ذکر ہوتا ہے وہاں عمران خان کا نام آتا ہے ؟ یوم یکجہتی کشمیر پر مریم نواز کا حیران کن بیان

مظفر آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جہاں سقوطِ کشمیر کا ذکر ہوتا ہے وہاں عمران خان کا نام آتا ہے، پوری قوم مسئلہ کشمیر پر ایک ہے، چار ڈکٹیٹرز کے دور میں بھی بھارت کو ہمت نہیں ہوئی لیکن سقوطِ کشمیر کی سیاہی تحریک انصاف کے

چہرے پر ملی گئی۔مظفر آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جہاں سقوطِ کشمیر کا ذکر ہوتا ہے وہاں عمران خان کا نام آتا ہے، کشمیر کے عوام کہہ رہے ہیں ’گو عمران گو‘ آج عمران خان کوٹلی آ رہا ہے، وہ یہاں آکر کشمیریوں سے کیا بات کرے گا، جعلی وزیر اعظم کو ڈر لگتا ہے کہ عوام اس کا گریبان پکڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب کشمیریوں کو چوٹ لگتی ہے تو درد ہمیں ہوتا ہے ۔ ، مقبوضہ کشمیر والوں کو سر جھکا کر سلام پیش کرتے ہیں، پوری قوم مسئلہ کشمیر پر ایک ہے، سیاسی اختلافات کے باوجود قومی مفادات کی بات آتی ہے تو پاکستانی قوم ایک دل اور ایک جان کی طرح متحد ہوتے ہیں، بھارت کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ ایک دن کشمیر پاکستان ضرور بنے گا۔چند تلخ حقائق ایسے ہیں جن کا جواب عمران خان اور اس کے لانے والوں کو دینا پڑے گا، کیوں تم نے پاکستان کو داخلی اور خارجی محاذ پر کمزور کیا؟ کیوں تمہاری حکومت میں بھارت کو ہمت ہوئی کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کو یہ جرات ہوئی کہ اس نے کشمیر کو اٹھا کر اپنے نام کرلیا؟ چار ڈکٹیٹرز کی حکومت آئی لیکن یہ سیاہی تحریک انصاف کی حکومت کے چہرے پر ملی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.