واہ کیپٹن صاحب واہ : مریم نواز کے شوہر اچانک کہاں پہنچ گئے اور کس سے منی ٹریل دکھانے کا مطالبہ کر دیا ؟ حیران کن خبر

لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءکیپٹن ر محمد صفدر چیئرمین نیب کے گھر جا پہنچے۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا اپنی ویڈیو میں کہناتھا کہ میں جہاں کھڑا ہوں یہاں آگے چیئرمین نیب کا گھر ہے، مجھے معلومات ملی ہیں کہ یہ چیئرمین نیب کا گھر آٹھ کروڑ کا ہے۔

میں صرف یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا چیئرمین نیب اس گھر کی منی ٹریل دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب لوگوں کی بیٹیوں کو گرفتار کروا رہے ہیں،میں کوئٹہ بھی جاوں گا اور جو جو بے نامی دار ہیں سب کو سامنے لاوں گا۔ کیپٹن صفدر نے اس حوالے سے ویڈیو بھی جاری کی اور چیئرمین نیب پر ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام بھی عائد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.