بریکنگ نیوز: حفیظ شیخ اور ثانیہ نشتر نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ حفیظ شیخ اورچیئرپرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ، حفیظ شیخ اور ثانیہ نشتر کوسینیٹ میں لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں اوردونوں کو سینٹ میں لانے کیلئے پارٹی ٹکٹس بھی جاری

کر دیئے گئے ہیں۔جس پر حفیظ شیخ اور ثانیہ نشتر بھی وزیراعظم عمران خان کے کارواںکا حصہ بن گئے،دونوں نے باقاعدہ پی ٹی آئی کو جوائن کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ اس وقت دونوں شخصیات مختلف عہدوں پر حکومت کیساتھ کام کررہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.