
پاکستان کے وہ تین اضلاع جہاں بے انتہا غربت ہے ۔۔۔۔ افسوسناک حقیقت سامنے رکھ دی گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ادارہ برائے تخفیف غربت کے حکام نے کہا ہے کہ سندھ کے اضلاع تھر‘ بدین‘ ٹھٹھہ میں انتہائی غربت ہے۔ بلوچستان کے کئی علاقوں میں لوگ غربت کی سطح سے بھی انتہائی نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ سینیٹر جہانزیب جمالدینی کی سربراہی میں سینٹ قائمہ کمیٹی تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا
اجلاس ہوا۔ ادارہ برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ خیبر پی کے کے بعض اضلاع میں بھی انتہائی غربت ہے۔ حکومت کی جانب سے ادارے کے پاس احساس آمدن اور احساس بلاسود قرضے کے دو پروگرام ہیں۔ انتہائی غریب افراد کی نشاندہی کیلئے ورلڈ بنک کے ساتھ غربت جانچنے کا سسٹم بنایا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 4.5 ملین لوگ مسفید ہو رہے ہیں۔ احساس آمدن پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ رقم 75 ہزار روپے فی کس ہے۔ احساس آمدن پروگرام میں 55 فیصد خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔ احساس بلاسود پروگرام کے تحت حکومت کی جانب سے 5 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
Leave a Reply