گلوکار ابرار الحق نے محمد علی سدپارہ کی کونسی خواہش پوری کرنے کا اعلان کردیا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) معروف گلوکار اور چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کی خواہش پوری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔گلوکار ابرارالحق کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی یہ خبر سنی ہے کہ محمد علی سدپارہ

اس مشن کے بعد اپنے گاؤں میں ایک سکول بنانا چاہتے تھے لہٰذا ہم نے ان کا خواب پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اﷲ ان کی یاد میں ہمارے ہیرو کے گاؤں میں ایک سکول بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو مہم کی جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے فخر پاکستان محمد علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کا سراغ تا حال نہ مل سکا۔دریں اثناء معروف گلوکار ابرار الحق نے گاڑی کے حادثے کے بعد اپنی خیریت سے آگاہ کردیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ٹریفک حادثے کے حوالے سے پریشان ہونے والے پرستاروں کو بتایا کہ ’میں خیریت سے ہوں اور بھتیجے کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.