1989 میں ایک شاندار انعام جیتنے کے بعد عمران خان نے اس جیت پر افسوس کا اظہار کیوں کیا تھا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے سال 1989ء میں انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد مہنگی ترین کار جیتی تھی جس کا انہیں افسوس ہوا۔حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے’مجھے افسوس ہے کہ میں نے کار جیتی‘ کے عنوان سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والے وزیراعظم عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُس اخبار کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ آرٹیکل شائع ہوا تھا جب عمران خان کو انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا انعام ملا تھا۔’مجھے افسوس ہے کہ میں نے کار جیت لی‘ کے عنوان سے لکھے گئے آرٹیکل میں بتایا گیا کہ کس طرح عمران خان نے سال 1989ء میں انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد مہنگی ترین کار جیتی تھی۔آرٹیکل میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ عمران خان 1979ء کے آغاز سے ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشین کرکٹر کے ساتھ ساتھ آٹھویں عالمی کرکٹر میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے اتنا بڑا انعام اپنے نام کیا۔تاہم آسٹریلین کپتان ایلن بارڈر نے اس اقدام پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے بجائے ڈین جونز کو اس ٹائٹل سے نوازا جانا چاہیے تھا۔آرٹیکل میں یہ بھی بتایا گیا کہ کار جیتنے کے بعد عمران خان کو یہ احساس دلایا کہ اُنہوں نے کار جیت کر کوئی جُرم کردیا ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ اُنہیں افسوس ہے کہ اُنہوں نے کار جیتی۔‘عمران خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’1989‘ درج کیا۔وزیراعظم کی اس پوسٹ کو اب تک 33 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.