شہزاد اکبر کے شریف خاندان پر سنگین الزامات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مشیر احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبرنے کہاہے کہ مریم صفدر ایک مجرم، کالج سے ڈراپ آئوٹ ہیں ‘مریم اورنگزیب کی ہرزہ سرائی اور مغلطات ان کے لیڈران کی بوکھلاہٹ اور جھنجھلاہٹ کا ثبوت ہے،مریم نواز اس خاندانی دولت پر پلنے والی ہیں جو متنازع اور چور اور لوٹ مار سے بنائی گئی ہے۔

منگل کومریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری ملاقاتیں پبلک اور قوم کا پیسہ بچانے کے لئے تھیں‘مریم آج تک شہباز و سلیمان کا منظور پاپڑ والے سے رشتہ نہ بتا سکیں،جن کے نام سے کروڑوں کی ٹی ٹیز ان کے اکائونٹ میں گرتی رہیں ۔ مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واہ! مریم نواز کی جسارت تو دیکھئے ، مریم صفدر ایک مجرم، کالج سے ڈراپ آئوٹ ہیں ۔ مریم نواز اس خاندانی دولت پر پلنے والی ہیں جو متنازعہ اور چوری سے بنائی گئی ہے اور یہاں مریم صفدر سپریم کورٹ کے آئین کی تعلیم دے رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.