
تین دن میں کتنے لوگوں نے ڈرامہ دیکھا ؟
کراچی (ویب ڈیسک) عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے بینر تلے تخلیق کئے گئے آئیکونک سیریل ”خدا اور محبت“ کی پہلی ہی قسط نے نشر ہوتے ہی ریٹنگ چارٹ پر اپنی برتری قائم کرلی ہے۔ دوسری طرف ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارم یوٹیوب پر محض تین دِن میں اس سیریل کے پریمیئر (پہلی قسط)
دیکھنے والے شائقین کی تعداد 10 ملین (ایک کروڑ) تک جا پہنچی ہے جو اب بھی ٹرینڈنگ میں نمبر ون ہے۔ صرف 3 دِن میں 10 ملین (ایک کروڑ) ویوز کا سنگ میل عبور کرنا کسی بھی ڈرامے کی پہلی قسط کے تیز ترین ویوز حاصل کرنے کا منفرد اعزاز ہے۔ تفصیلات کے مطابق قلم کار ہاشم ندیم کی کہانی ”خدا اور محبت“ معروف ہدایتکار وجاہت حسین کی ہدایات میں عکس بند کی گئی ہے۔ اس ڈرامے کی پہلی قسط گذشتہ جمعہ ”جیو ٹی وی“ پر نشر کی گئی تھی جس نے ریٹنگ چارٹ پر ایک طرف تو اپنی برتری کی دھوم مچائی۔ دوسری طرف یوٹیوب ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری میں محض تین دِن میں دس ملین لوگوں سے پذیرائی حاصل کی۔ ”خدا اور محبت“ ٹرینڈنگ میں بھی نمبرون رہی۔ پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ناظرین کی اِن محبتوں کے تہہ دِل سے مشکور ہیں۔ اس مقبول ترین ڈرامے کیلئے یہ کہنا کہ 7th Sky انٹرٹینمنٹ نے ناظرین کے دل جیت لئے،بہت کم ہوگا، حقیقت یہ ہے کہ اس سیریل نے نا صرف اپنےپرستاروں کودیوانہ بنادیا ہے بلکہ 3دن میں 10ملین ویوز کے ساتھ یوٹیوب پرنمبرون رہنے کا رجحان بھی قائم کردیا ہے۔اعلیٰ ترین سینماٹوگرافی، دل گرمادینے والی تحریر، شاندار اسٹوری لائن، خوبصورت اور سریلے OSTکی بناء پر اس میگا سیریل کا ذکرہر ایک کی زبان پرہے۔ ڈرامے کی مقبولیت کا بڑھتا رجحان صرف پاکستان میں ہی نہیں ہے بلکہ دُنیا بھر کے ناظرین اس ڈرامے کی کہانی کو فالو کررہے ہیں۔ اس سیریل کو دیکھنے اور پسند کرنے والوں کی تعداد میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید تیزی سے
اضافہ ہورہا ہے۔ پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی بے مثال جوڑی کی ہدایات میں تیار ہونے والے اس شاہکار نے اپنے آغاز کے پہلے تین دن میں سب سے زیادہ ویوز لیکر ایسا ریکارڈ بنا لیا ہے جو میڈیا کی تاریخ میں کوئی اور ڈرامہ نہ کرسکا۔ اس سے قبل 10 ملین ویوز کا اعزاز نجی چینل کے سیریل ”میرے پاس تم ہو“ نے 18 ویں قسط پر 40 گھنٹے بعد حاصل کیا تھا۔ لہٰذا ”جیو انٹرٹیمنٹ“ حسب روایت اپنے ناظرین کو شاندار کونٹینٹ فراہم کرتے ہوئے آج بھی مقبولیت میں سرفہرست ہے۔ ڈرامہ سیریل ”خدااور محبت“ کی گونج پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے۔ پہلی ہی قسط پر عوام کے لاتعداد تبصرے آنا شروع ہوگئے ہیں، مستقبل میں یہ تعداد اور بھی زیادہ ہوگی۔ توقع ہے کہ ڈرامہ مقبولیت کی نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔ پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے نامور ستارے اِس سیریل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہے ہیں اِن میں مایاناز اداکار فیروز خان اور خوبصورت اداکارہ اقراء عزیز مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں جبکہ فلم و ٹیلی ویژن انڈسٹری میں یکساں مقبول نامور اداکار جاوید شیخ بھی لیڈرول میں ہیں۔ سینئر اداکار عثمان پیرزادہ، روبینہ اشرف اور سنیتا مارشل بھی اس ڈرامے کی رونق بڑھا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ طوبیٰ صدیقی، اسما عباس، حنا بیات، سیمی پاشا، وسیم عباس، سہیل سمیر، جنید خان اور مرزا زین بیگ بھی اپنی اداکاری سے کہانی میں حقیقت کے رنگ بھرتے جارہے ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ڈرامے کی دوسری قسط میں فرہاد اور ماہین کے بیچ ہونے والی پہلی ملاقات میں مزید دلچسپیاں لائیں گے۔ ”خدا اور محبت“ ہر جمعہ کی شب8 بجے ”جیوٹی وی“ سے نشر کیا جاتا ہے۔
Leave a Reply