یار ہر وقت مایوسی کی باتیں کرتے اور لکھتے ہو، لوگوں کو کبھی امید بھی دلا دیا کرو ۔۔۔۔ ایک بزرگ کے تبصرے پر ارشاد بھٹی نے کیا جواب دیا ؟ آپ بھی جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔بہت کوشش کی سیاست پر لکھوں، سینیٹ چسکے، بیک ڈورملاقاتوں، لندن سے آئی ہدایتوں، پی ڈی ایم کے جوڑ توڑ،پی ٹی آئی کی اندرونی گروہ بندی، نیب کے ایک مہمان کا بتاؤں جو ہر ملنے والے کو ایک مزیدار کہانی سنا رہا،

قید میں بیٹھے اس ’بڑے‘ کا بتاؤں جو چند اپنوں کو مسلسل کوس رہا، بہت کوشش کی کہ لکھوں اپوزیشن کا سینیٹ الیکشن کے بعد پلان اے، پلان بی کیا، اپوزیشن کے 3اجلاسوں میں چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے کیا بحث ومباحثہ ہوا، بہت کوشش کی کہ اپنی بحران پالو سیاست، ہائے میں لٹی گئی سیاست، 12مصالحوں والی سیاست پر لکھوں، مگر تمام ترکوشش کے باوجود دل نہ مانا، ذہن تیار نہ ہوا،ویسے لکھتا بھی کیسے، بڑے ایسے جوا نڈے کلو کے حساب سے بیچ رہے، جن کی تقریروں کے علاوہ عوام کہیں نہیں، جنہوں نے سردی گرمی اپنے محلات کی کھڑکیوں سے دیکھی اور جنہوں نے بھوک، غربت کے قصے سن یا پڑھ رکھے، آپ ہی بتائیے، یہ صورتحال ہو، بندہ کیا لکھے،، پھر سوچا، پنجاب، خیبرپختونخوا بدعنوانی کی کہانیاں لکھوں، ہر جماعت کی اے ٹی ایم مشینوں کے بارے میں لکھوں، دل نہ مانا،بلکہ اس موقع پر مجھے اپنا وہ بڑا یاد آگیا جس نے پچھلے ہفتے ہی کہا، بہت نیگٹو ہوگئے ہو، ہر وقت مایوسی کی باتیں، کبھی لوگوں کو امید بھی دلا دیا کرو، میں نے کہا، آپ نے تو مجھے اس خاوند جیسا بنا دیا، جس نے بیوی کو موبائل میسج کیا کہ ’’ تم نگیٹو ہو‘‘بیوی کا میسج آیا’’اور تم ضدی ہو،بددماغ ہو،خود غرض ہو، کنجوس، ڈھیٹ ہو،بے قدرے، موٹے اور بھدے ہو‘‘خاوند نے جوابی میسج کیا’’ ارے کیا کہہ رہی ہو، میں تو تمہیں بتا رہا تھا کہ تمہارا کورونا ٹیسٹ نگیٹو آیا ہے ‘‘ اس کے بعد اس ’بڑے‘ نے جو کہا وہ تو یہاں لکھا نہیں جا سکتا، ہاں البتہ ان باتیں سن کر میں نے انہیں یہ ضرور سنادیا کہ مشتاق احمد یوسفی نے کہیں لکھا، چہل قدمی کے دوران چنددنوں میں ایک محترمہ سے تعلق ہوگیا، ایکدن محترمہ نے پوچھا آپ کیا کرتے ہیں، میں نے کہا کتابیں لکھتا ہوں، اس نے مجھ سے میری ایک کتاب پڑھنے کیلئے لی، اگلے ہفتے میں نے پوچھا، کتاب کیسی لگی، بولیں، شکل سے تو آپ اتنے لچے نہیں لگتے، اس پر بڑے صاحب نے یہ کہہ کر مجھے لُچا کہا، پھر جو لچے پن کا ثبوت دیا،توبہ توبہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.