سینیٹ الیکشن : پنجاب سے پی ٹی آئی کی 6 نشستوں پر 13 امیدوار۔۔کون الیکشن لڑے گا اور کون نہیں ؟ بڑی خبرآگئی

لاہور (ویب ڈیسک) سینیٹ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کی پنجاب کی 6 نشستوں کیلئے پی ٹی آئی کے13 میدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئےہیں،سینیٹ الیکشن کون لڑے گا اورکون نہیں ، فیصلہ 25 فروری کو ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات 2021 میں پی ٹی آئی کو 6 نشستیں ملنی ہیں

جن میں4 جنرل، ایک ٹیکنو کریٹ اور ایک خاتون کی نشست شامل ہے، 4 جنرل نشستوں میں ایک نشست پر اتحادی جماعت مسلم لیگ قائداعظم کے امیدوار کامل علی آغا کو پہلے ہی ٹکٹ جاری کیا جاچکا ہے۔ذرائع کا بتا نا ہے کہ باقی 3 جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے8 امیدواروں کے درمیان پارٹی کے اندر سخت مقابلہ ہے، جن میں سے 2 امیدوارعون عباس اور عمرسرفراز چیمہ اپنی ٹکٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا چکے ہیں۔ جبکہ اعجازاحمد چودھری، محمد مدنی، سیف اللہ نیازی، اعجاز منہاس اورجمشید اقبال چیمہ میں سے ایک امیدوار فائنل ہوناہے،جبکہ نیلم ارشاد بھی جنرل نشست کے لئے امیدوار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.