جلد پاکستان میں انٹر نیٹ سروسز میں بڑی خرابی آنے کا امکان ، وجہ کیا ہوگی ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی بین الاقوامی زیرآب کیبل سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں ملک میں آن لائن سر و سز متاثر ہونے کا امکان ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)سے جاری کردہ بیان کے مطابق مصر میں ابو تلات کے قریب بین الاقوامی زیر آب کیبلز سسٹم میں

خرابی کے نتیجے میں صارفین کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے)نے یورپ کی جانب سے ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 5کیبل سسٹم میں بین الاقوامی کنیکٹیویٹی میں سروس میں سست روی سے آگاہ کیا ہے۔انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں یہ سست روی زیر آب کیبل سسٹم میں خرابی کی وجہ سے آئی ہے۔مصر میں بین الاقوامی ہم منصبوں کے ذریعے خرابی کو جلدٹھیک کرنے کیلئے کام جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.