وزیراعظم عمران خان کے ایک اور معاون خصوصی کا اقامہ نکل آیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر بھی اقامہ ہولڈر نکلے۔ انہوں نے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کر دیئے ہیں جس کے مطابق متحدہ عرب امارات (دبئی) کے اقامہ (Work Permit) ہولڈر ہیں۔ ان کے پاس 1999سے رہائشی ویزہ ہے۔ ان کے پاس بیرون ملک سے لائی گئی رقم ہے

جس کی مالیت 82 لاکھ 50ہزار روپے ہے۔ انہوں نے بطور ایمپلائی حبکو کے 10700شیئرز خریدے۔ یہ شیئرز1994-96 میں خریدے گئے۔ ان کے پاس دس لاکھ روپے مالیت کی جیولری ہے۔ انہوں نے کار کیلئے 4 لاکھ 15 ہزار درہم قرضہ لیا ہوا ہے۔ ان کی معاون خصوصی کے طور پر تقرری اعزازی بنیادوں پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.