
سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا گیا
کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین ہمارے دشمن نہیں ان سے ووٹ مانگنے میں کیا مسئلہ ہے، چینی کمیشن کی رپورٹ میں جہانگیر ترین پر کوئی سوال اٹھتا ہے تو جواب دیں گے یوسف رضا گیلانی سے زیادہ متنازع اور مشکوک کردار کا آدمی کوئی
اور نہیں ہوسکتا، جو شخص سیلاب فنڈ کیلئے ترک صدر کی بیوی سے ملنے والا نیکلس گھر لے جائے اس کے کردار کی پستی کا اندازہ لگائیں، حفیظ شیخ سینیٹ کے امیدوار ہیں اور امیدوار تو ہر کسی کے پاس جاتا ہے، ن لیگ کے کچھ لوگ جہانگیر ترین کے زیراثر ہوسکتے ہیں۔وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ن لیگ کے رہنما جاوید عباسی اور پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ بھی شریک تھے۔جاوید عباسی نے کہا کہ مشاہد اللہ خان پارلیمان کی بالادستی کی بڑی آواز تھے، حکومت کو اوپن بیلٹ کیلئے سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمنٹ میں آنا چاہئے تھا، سینیٹ الیکشن میں پیسے دینے کی ویڈیو کا فارنزک کروایا جائے، یوسف رضا گیلانی کے امیدوار بننے پر حکومت پریشان ہے، یوسف رضا گیلانی کو پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے لوگ بھی ووٹ دے سکتے ہیں۔ناز بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں دوسری بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی، آصف زرداری نے کسی انٹرویو میں سندھ سے 10سیٹیں لینے کی بات نہیں کی پارلیمنٹ کو صدارتی آرڈیننس سے چلانا ہے تو اسے تالا لگادیں، جہانگیر ترین کے جہازوں کی سروس اب پی ٹی آئی کو دستیاب نہیں ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ن لیگ کے حق میں فیصلہ آجائے تو اچھا ورنہ ہر ادارے پر الزام لگاتے ہیں۔
Leave a Reply