آگے سے کیا صاف جواب ملا؟

لاہور(ویب ڈیسک )پیپلزپارٹی نے اسلام آباد سے سینٹ کی سیٹ کیلئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی انتخابی حمایت کیلئے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ہے۔یوسف رضاگیلانی نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کو ٹیلی فون کر کے ان سے انتخابی حمایت کا کہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے لیاقت بلوچ سے کہا کہ میں یہ رابطہ آصف زرداری کی ہدایت پر کر رہاہوں،پی ٹی آئی کی نا اہل حکومت سے جان چھڑوانے کیلئے اپوزیشن کی جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں، میں پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار ہوں،سینٹ الیکشن میں اسلام آباد کی سیٹ پر میری کامیابی ملکی سیاست کے مستقبل کا تعین کر دیگی جس میں کم از کم پی ٹی آئی کی حکومت کا آئینی طریقہ سے خاتمہ شامل ہو گا، اگلے دنوں میں میاں نوازشریف اور آصف علی زرداری سمیت پی ڈی ایم کی قیادت بھی جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کر سکتی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت بلوچ نے یوسف رضا گیلانی سے کہا کہہ آپ کے ساتھ دیرینہ سیاسی تعلق ہے،آپ ہمارے لئے محترم ہیں لیکن جماعت اسلامی میں کوئی ایک شخص حتمی فیصلہ نہیں کر سکتا،اس حوالے سے مرکزی پارلیمانی بورڈ حتمی فیصلہ کرے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عمران خان حکومت نے بربادی کے تسلسل کو برقراررکھ کر ملک و ملت کیلئئے بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں۔آئینی، سیاسی، پارلیمانی، قانون سازی کے معاملات کا فورم سپریم کورٹ نہیں پارلیمنٹ ہے۔سیاسی اور جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ٹکٹوں کی تقسیم، نام نہاد الیکٹ ایبلز پر انحصار کر کے جمہوریت اور مخلص سیاسی کارکنان کو دیوار سے لگایا ہے۔انتخابی اصلاحات کے لیے تمام جمہوری جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کرنا ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.