
عروج ممتاز کو پی سی بی میں مسلسل عروج کیوں مل رہا ہے ؟َ
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ مفادات کے ٹکرائو کے معاملے میں بعض پسندیدہ شخصیات کو فری ہینڈ دے رہا ہے۔ پاکستان خواتین ٹیم کی کارکردگی مسلسل خراب ہے لیکن عروج ممتازکو مسلسل عروج مل رہا ہے۔ بورڈ کے حکام میں وہ کافی ممتازہیں۔ پی سی بی ویمنز ونگ کی سربراہ، خواتین چیف سلیکٹر
اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی رکن عروج ممتاز پی ایس ایل میں کمنٹری بھی کریں گی۔ جبکہ قومی ہائی پرفارمنس سینٹر کے اسپن بولنگ کوچ ثقلین مشتاق بھی ایک نجی ٹی وی پر پی ایس ایل کے دوران ماہرانہ رائے دیں گے۔ احسان مانی سے میڈیا نے جب عروج ممتاز سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ عروج ممتاز کا کمنٹری سمیت مختلف عہدوں پر کام کرنا مفادات کا تصادم نہیں ہے۔ البتہ سرفراز احمد اور حفیظ کے درمیان سوشل میڈیا پر گولہ باری پر انہوں نے نام لئے بغیر کہا کہ سوشل میڈیا پر کرکٹرز کو محتاط رہنا ہو گا ۔
Leave a Reply