شرمیلا فاروقی کی پاوری ویڈیو پر دنانیر کا حیران کن موقف

لاہور (ویب ڈیسک) تین جملوں پر مبنی مختصر ویڈیو سے شہرت پانے والی دنانیر مبین نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی ’پاوری‘ ویڈیو کو کیوٹ قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی دنانیر سے مُتاثر ہوکر دوستوں کے

ہمراہ ’پاوری‘ ویڈیو بناکر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شرمیلا فاروقی اپنی سہیلیوں کے ساتھ کسی تقریب میں موجود ہیں جہاں وہ پاوری گرل کے منفرد انداز کو اپناتے ہوئے یہ جملے کہتی ہیں:پی پی رہنما کی ویڈیو کو جہاں دیگر انسٹاگرام صارفین بےحد پسند کر رہے ہیں تو وہیں دنانیر نے شرمیلا فاروقی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن کی ویڈیو ’کیوٹ‘ قرار دے دیا۔دنانیر کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ’میں آپ سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.