ضمنی الیکشن : این اے 75 کا نتیجہ کیوں روکا گیا ؟ حامد میر نے نئی بحث چھیڑ دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخاب کے بعد لاپتہ ہونیوالے پریذائیڈنگ افسران سامنے آگئے جبکہ نجی ٹی وی چینل نے ان کے سامنے آنے پر “بازیاب” کا لفظ استعمال کیا۔ سینئر صحافی حامد میر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر لکھا کہ “این اے 75 کے کئی گھنٹے

تک لاپتہ رہنے والے کچھ پریذائڈنگ افسران منظرعام ہر آ چکے ہیں انکا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے وہ دیر سے ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچے ان سے پوچھا گیا کہ دھند کی وجہ سے آپ سب کے موبائل فون کیوں بند ہو گئے؟ انکے پاس کوئی جواب نہیں تھا”۔یادرہے کہ گزشتہ رات 23 پولنگ اسٹیشنز کا عملہ مبینہ طور پر غائب رہا، جو صبح ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچا۔حامد میر کے ٹوئیٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ ” حیرت کی بات تو یہ ہے کہ 23 پولنگ سٹیشن کے پریذائیڈنگ آفیسرز دھند کے باعث ریٹرننگ آفیسر کے پاس نہیں پہنچ سکے لیکن ایک دوسرے کو ڈھونڈ لیا اور سب کے موبائل فون بھی بند ہو گے لیکن جب منظر عام پر آئے تو 23 کے 23 اکھٹے آئے”۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.