
پنجاب حکومت کا ایک اور بڑا اقدام : 900 سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری
لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ خزانہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 900 نئی آسامیوں کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے نو سو آسامیوں کی منظوری جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سولہ محکموں کیلئے دی ہے۔ سمری ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے ارسال کی تھی۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سولہ محکموں
کے ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری، سیکشن افسران اور منسٹریل سٹاف کی منظوری دی ہے۔ محکمہ خزانہ نے ان آسامیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
Leave a Reply