
محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ کا بڑا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پانچ فروری کو سردیوں میں مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے والد کے ادھورے مشن کو پورا کریں گے۔ ٹوئٹر پر ساجد علی سدپارہ نے علی ظفر کی اُس آڈیو سانگ کی
ویڈیو شیئر کی جو اُنہوں نے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا تھا۔ساجد علی سدپارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں خود کو میرے والد کے لیے تیار کیے گئے اس زبردست گانے کو سُننے سے روک نہیں پارہا ہوں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’ یہ گانا جہاں میرے دل کو ٹکڑوں میں تقسیم کررہا ہے تو وہیں اس گانے سے مجھے ایک طاقت بھی مل رہی ہے۔‘ساجد علی سدپارہ نے کہا کہ ’اس گانے کی وجہ سے مجھے میرے والد کو ادھورنے مشن کو پورا کرنے کی ہمت مل رہی ہے۔‘آخر میں اُنہوں نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کا شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ دو روز قبل محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے حکومت گلگت ٹوارزم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں والد کی موت کی تصدیق کی۔
Leave a Reply