علاقہ معززین و علماء کرام نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

ملتان (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان قاری حنیف جالندھری ودیگر نے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر دربار سے متصل مسجد کے ساتھ مندر تعمیر کرنا چاہتی ہے، عوام میں مندر کی تعمیر کے اعلان پر

غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، میاں آصف اخوانی، محمد ایوب مغل، مفتی عثمان پسروری، مرزا ارشد القادری، قاری عبدالغفار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہم مدنی ریاست کے قیام کے جھوٹے دعوے دار حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مندر کی تعمیر کے بجائے نریندر مودی سے بابری مسجد کی ازسر نو تعمیر کا مطالبہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.