
وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی کے نوشہرہ ضمنی الیکشن میں ناکامی پر وزیراعظم عمران خان نے پشاور کا دورہ کرنے کافیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کل پشاور جائیں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان پارٹی امورپر مشاورت کریں گے،پی کے 63 نوشہرہ میں ناکامی کی وجوہات سے وزیراعظم کو
آگاہ کیا جائے گا۔وزیراعظم صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ محمود خان اورگورنرشاہ فرمان سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کی صوبائی کابینہ اور اسمبلی ارکان سے بھی ملاقات متوقع ہے،وزیراعظم کو صوبائی حکومت کے امور پر بریفنگ دی جائے گی ۔
Leave a Reply