حیران کن خبر : لیڈی ڈیانا کے صاحبزادوں شہزادہ ہیری اور ولیم کے درمیان دوریاں ، وجہ کیا بنی ؟ جانیے

لندن(ویب ڈیسک)برطانوی شاہی خاندان کے سپوت شہزادہ ہیری اور مستقبل کے بادشاہ پرنس ولیم کے درمیان اوپرا انٹرویو کے بعد مزید دوریاں بڑھ گئی ہیں، میگھن اور ہیری کے اوپرا ونفرے کوانٹرویو کے بعد ولیم بھی ان سے سخت نالاں ہیں جبکہ شاہی خاندان میں ایک ہلچل کا سماں ہے جس پر متعدد حلقوں، میڈیا

اور عوام کی جانب سے خوب تبصرے اور پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن اور ہیری کے انٹرویو نے شاہی خاندان کو برے نام سے نواز دیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کی جانب سے شاہی خاندان کے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اوپرا انٹرویو سے متعلق شاہی خاندان کی تشویش بڑھتی جا رہی ہے ۔پرنس ہیری اور ولیم ایک دوسرے سے علیحدہ ہیں اور دونوں میں کافی عرصے سے بات چیت بھی نہیں ہوئی ، ایسی صورتحال میں پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کا اوپرا انٹرویو میں دونوں بھائیوں کے رشتے سے متعلق بات کرنا حالات کو مزید الجھا سکتا ہے ۔دوسری جانب شاہی ذرائع کی جانب سے کہا گیا کہ اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ شاہی خاندان یہ انٹرویو دیکھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.