بالی وڈ کو ظالما اور کبیرا جیسے شاندار گانے دینے والی گلوکارہ ہرشدیپ کور کے گھر خوشیوں کے ڈیرے ، ہر طرف سے مبارکباد کے پیغامات

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول ترین گلوکارہ ہرشدیپ کور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اس حوالے سے ہرشدیپ کور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر پر انگریزی زبان میں تحریر ہے کہ گلوکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ہرشدیپ کور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جنت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا زمین پر آگیا ہے جس نے ہمیں ماں باپ بنادیا ہے۔‘گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہمارا جونیئر سنگھ آگیا ہے۔‘بالی ووڈ گلوکارہ کی پوسٹ پر بھارتی فنکاروں سمیت اُن کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ گلوکارہ ہرشدیپ کور نے’دل برو‘، ’ظالمہ‘ اور ’کبیرا‘ جیسے سُپر ہٹ گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، اس کے علاوہ وہ کئی نامور ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.