پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لیگی رہنماﺅں کو گھیر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے سے قبل پارلیمنٹ ہاوس کے باہر حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو گھیر لیا اور اس دوران ہاتھ ا پائی بھی ہوئی ہے۔تفصیل کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے

جب ن لیگی رہنماﺅں کی پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کا گھیراو کر کے نعرے بازی شر وع کردی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں ہات ھا پائی شروع ہو گئی ،اس دوران مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی کے ساتھ بھی ہات ھا پائی کی گئی ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف کے کارکن کو تھپڑ رسید کیاہے ۔ادھر جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی کار کنوں کا گھیراو کیا اور اس دوران مصدق ملک کا گریبان پکڑا اور پھرہات ھا پائی شروع ہو گئی ۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات ہیں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رینجرز اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.