
اپنے بچے ہونے کے باوجود اداکارہ نادیہ خان نے 20 دن کا بچہ گود کیوں لیا ؟
لاہور (ویب ڈیسک) اس سال کی شروعات میں ایک بار پھر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ جب اُنہوں نے کیان کو گود لیا تھا اُس وقت وہ صرف 20 دن کا تھا۔نادیہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل
کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کیان کے حوالے سے پہلی بار کُھل کر گفتگو کی۔اداکار و میزبان نے کہا کہ ’میں نے کیان کو گود لیا تھا اور مجھے یہ بتاتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا لیکن آج یہ بات کہنےکی وجہ وہ لوگ ہیں جو کیان کی وجہ سے مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ جب آپ کے پہلے سے بچے ہیں تو آپ نے کیان کو گود کیوں لیا؟ اور اس کے علاوہ بھی ناقدین طرح طرح کی بکواس کرتے ہیں۔‘نادیہ خان نے کہا کہ ’میں ان لوگوں کو اُن کے فضول سوالوں کے جواب دینے کی اہل نہیں ہوں کیونکہ کیان میری جان ہے۔‘اداکارہ و میزبان کہا کہ ’میں نے جب کیان کو گود لیا تھا تو اُس وقت وہ صرف 20 دن کا بچہ تھا اور جب وہ بڑا ہوا تو اُس نے پہلا لفظ ’پاپا‘ بولا تھا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’جب کیان نے پاپا کہا تو میں نے اُسے مذاق میں کہا کہ ہم آپ کے لیے بیسٹ پاپا لیکر آئیں گے جس پر میرے بیٹے اذان نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ آپ دوبارہ شادی کریں۔‘نادیہ خان نے کہا کہ ’میں اذان کی یہ بات سُن کر حیران و پریشان ہوگئی تھی لیکن جب میرے بچے فیصل سے ملے تو اُنہیں وہ بہت پسند آئے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’فیصل نے مجھے میرے بچوں کے سامنے ہی شادی کی پیشکش کی تھی اور بچوں کی رضامندی کے بعد ہی ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔‘نادیہ خان کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔
Leave a Reply