عمران خان نے 171 حکومتی و اتحادی اراکین کا اعتماد حاصل کر لیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیر اعطم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں 171 حکومتی و اتحادی اراکین نے شرکت کی اور انہوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا، اجلاس کا اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بائیکاٹ کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اسپیکر قوم اسمبلی نے اس کارروائی کا آغاز کیا، آغاز کے بعد گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد قوم اسمبلی کے دروازے بند کر دیئے گئے ، دروازے بند کرنے کے بعد حکومتی اراکین کے ووٹنگ کا آغاز ہوا جس میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے 171 اراکین اسمبلی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں اراکین اسمبلی کے علاوہ وزیر اعظم کے مشیر، گورنر پنجاب و سندھ، وزرائے اعلیٰ کے پی کے اور پنجاب، فیصل واوڈا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت کئی رہنماء شریک ہوئے اور انہوں نے یہ کارروائی براہ راست دیکھی۔
دوسری جانب اس کارروائی کےدوران قومی اسمبلی کے باہر لیگی رہنماؤں اور حکومت کے حامی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published.