لاہور کا وہ تعلیمی ادارہ جہاں کورونا کے 6 کیسز سامنے آگئے

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ کے 6 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔پرنسپل نے اساتذہ کا کورونا وائرس مثبت آنے سے متعلق محکمہ تعلیم کو مطلع کرنے کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں۔پرنسپل فوزیہ ناز کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 3 اساتذہ کا تعلق فزکس ڈپارٹمنٹ سے ہے،

جس کے بعد ڈپارٹمنٹ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔اسلامیہ کالج خواتین کی پرنسل کے مطابق 2 اساتذہ کا قرنطینہ مکمل ہونے والا ہے، وہ ایک دو روز میں ڈیوٹی جوائن کرلیں گے۔فوزیہ ناز کے مطابق اساتذہ میں کورونا وائرس کی تشخیص سے متعلق محکمہ تعلیم کو لکھ دیا ہے، فیصلہ کرنا اُن کا کام ہے۔کالج پرنسپل نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے گزشتہ روز 75 اساتذہ و طالبات کے کورونا سیمپل لیے تھے۔محکمہ صحت پنجاب کے ڈیٹا پرائمری ہیلتھ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 5 روز میں کورونا مریضوں میں 300 سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.