
میں مالشیا قسم کا وزیرنہیں سچی اور کھری بات کرونگا ۔۔۔۔ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد شیخ رشید کا اہم بیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے لیے تعریفی کلمات کہنے سے پہلے ایسے انداز میں وضاحت پیش کردی کہ ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔قومی اسمبلی میں وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے آغاز میں کہا کہ
میں کوئی ما لیشیا قسم کا وزیر نہیں لیکن دل سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے پہلے بھی وزیر اعظم کے ساتھ کام کیا ، عمران خان کو پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے سب سے زیادہ محنت کرتے دیکھا ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی عظیم افواج دنیا بھر میں 15ویں نمبر سے 10ویں نمبر پر آگئی ہے ،امریکہ ،چین اور روس سمیت دنیا بھر کے ممالک کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جس کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے اقتدار کے دن بہت کم لگتے ہیں ،اپوزیشن کا ایک ایک دن بہت بڑا ہوتا ہے ،اب آپ کو نئی سیاسی زندگی ملی ہے اس موقع پر صنعت کاروں اور جاگیر داروں کو چھوڑ کر غریب انسان کو ریلیف دیں ،آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے ادارے باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن ہمیں غریبوں پر توجہ دینی چاہیے ۔
Leave a Reply