
پچھلے 2 ماہ میں کورونا کیسز میں کمی رہی مگر اب کیا حالات ہیں ؟ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصلہ سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ‘پاکستان میں کورونا کیسز اور ہسپتال میں مریضوں کی تعداد
ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، کیسز میں گزشتہ دو ماہ کے دوران جو کمی دیکھی گئی تھی وہ واضح طور پر مخالف سمت جارہے ہیں ‘۔انہوں نے کہا کہ ‘کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک ہفتے کے دوران 3.31 فیصد سے بڑھ کر 4.16 فیصد ہوگئی ہے، ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے’۔ معاون خصوصی نے ایک بار پھر عوام کو ایس او پیز پر عمل کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ‘پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں، ماسک پہنیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں ‘۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اب کسی بھی عمر کے فرنٹ لائن ورکر ویکسین لگوا سکتے ہیں، جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر میسج کریں ‘۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے کورونا وائرس کے سلسلے میں عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کے اعلان سے اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوچکا ہے
Leave a Reply