کیا آپ جانتے ہیں ۔۔۔؟؟ پنجاب کے اہم شہر میں بظاہر کھنڈر نظر آنیوالی یہ عمارت آج سے ہزاروں سال قبل کس مقصد کے لیے اور کس نے بنوائی تھی ؟

سرگودہا (ویب ڈیسک) یہ کھنڈر نما عمارت وادئ سون سکیسر ضلع خوشاب میں واقع ہے ۔ یہ دراصل دسویں صدی کے مشہور سائنسدان ابوریحان البیرونی کی لیبارٹری ہے، جس میں انھوں نے ان پہاڑوں کی چوٹیوں کا استعمال کر کے زمین کی کل پیمائش کا صحیح اندازہ لگایا البیرونی کے مطابق زمین کا قطر

3928.77 تھا جبکہ موجودہ ناسا کی جدید کیلکولیشن کے مطابق 3847.80 ہے یعنی محض81 کلومیٹر کا فرق_ البیرونی نے ڈھائی سو سے زیادہ کتابیں لکھیں، وہ محمود غزنوی کے دربار سے منسلک تھے، افغان لشکر کے ساتھ کلرکہار آئے، افغانوں نے البیرونی کے ڈیزائن پر انکو یہ لیبارٹری بنا کر دی، سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہم اپنے ورثہ کے ساتھ کیا کررہے ہیں اب یہاں ماسوائے چند بکریاں چرانے والوں کے علاوہ کوئی نہیں جاتا، اگر اس کا خیال نہیں رکھا گیا تو بہت ہی جلد ہم اس عجوبہ سے محروم ہوجائینگے، اس کے علاوہ یہاں تک جانے کا راستہ بھی ٹھیک نہیں ہے، اس کے لئے تقریبا ایک گھنٹہ کا پیدل سفر کرنا پڑتا ہے ، حکومت پنجاب کو چاہیے کہ فوری طوری پر اس تاریخی عمارت کی مرمت کا کام کروائے اور اس تک جانے کے لیے سڑک تعمیر کی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.