
یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا دشوار۔۔۔ پی ڈی ایم کے 7 سینیٹرز نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کے سات سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے صادق سنجرانی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی سما کے مطابق صادق سنجرانی پی ڈی ایم کے قلعے پر نقب لگانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، انہوں نے سات سینیٹرز سے
اپنے لیے ووٹ کی یقین دہانی حاصل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کو حمایت کی یقین دہانی کروانے والے سینیٹر ز میں سے چار کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تین کا تعلق دیگر چھوٹی جماعتوں سے ہے۔ ان سینیٹرز نے اس سے قبل چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے وقت بھی صادق سنجرانی کو ووٹ دیا تھا۔ صادق سنجرانی نے اس سینیٹرز کے کافی کام بھی کروائے ہیں۔
Leave a Reply