
میا خلیفہ کون ہے ؟ ایک پروگرام میں سوال پر آغا علی نے ایسا کیا کہا کہ سب وہاں موجود اقرا عزیز کا منہ تکنے لگے
کراچی(ویب ڈیسک )معروف پاکستانی اداکار آغا علی اور یاسرحسین نے پروگرام میں اپنی بیگمات کے سامنے اداکارہ میا خلیفہ کا تذکرہ چھیڑ لیا ۔تفصیل کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام ’دی کپل شو‘کی میز بان آغا علی اور ان کی اہلیہ حنا الطاف نے معروف ادا کار جوڑی یاسر حسین اور ان
کی اہلیہ اقرار عزیز کو مدعو کیا ۔پروگرام میں ایک حصے میں یاسر حسین نے آغا علی سے سوال کیا” آپ کی بیوی حنا الطاف آپ کو کس ادکارہ کے ساتھ کام نہیں کرنے دیں گی ؟اس سوال پر کچھ دیر سوچنے کے بعد آغا علی نے کہا کہ وہ ادا کارہ میا خلیفہ ہی ہوگی ۔اس پر یاسر حسین نے ایک دم سنجیدہ منہ بنالیا اور آغا علی سے سوال کیا کہ میا خلیفہ کون ہے ؟ یاسر حسین کا انتہائی دانشمدانہ اور معصومانہ سوال سن کر آغا علی پہلے چونک گئے اور پھر کہا کہ وہ آپ گوگل کریں تو آپ کو پتہ چل جائے گا ،میا خلیفہ انٹر نیٹ پر ایک دم سے اتنا مشہور ہو گئی تو میں نے سوچا یہ کون ہے ؟۔آغا علی اور یاسر حسین کی گفتگو کے دوران اقرا عزیز کے منہ پر معنی خیز مسکراہٹ تھی لیکن وہ بھی اس گفتگو میں اپنا کوئی تاثر دیے بغیر سنجیدہ تاثرات دے رہی تھیں ۔
Leave a Reply