
افسوسناک خبر : محمد علی سد پارہ کے بعد ایک اور پاکستانی کوہ پیما پہاڑ سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ
لاہور (ویب ڈیسک) قومی ہیرو علی سدپارہ کے بعد ایک اور کوہ پیما موسم سرما میں پہاڑ کو تسخیر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا ہے کہ ’گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ناصر سدپارہ 8080 میٹر اونچے دنیا
کے 11 ویں بلند ترین پہاڑ گیشر برم 1 کو موسم سرما میں سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ناصر سدپارہ اس سے قبل 3 مرتبہ یہ چوٹی سر کرچکے تھے جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے 8611 میٹر بلند دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو ایک مرتبہ، 8126 میٹر بلند دنیا کے 9 ویں بلند ترین پہاڑ نانگا پربت کو ایک مرتبہ، 8048 میٹر بلند دنیا کے 12 ویں بلند ترین پہاڑ براڈ پیک کو بھی ایک مرتبہ اور 8035 میٹر بلند دنیا کے 13 ویں بلند ترین پہاڑ گیشر برم 2 کو 4 مرتبہ سر کرچکے ہیں۔ فی الحال یہ علم نہیں ہوسکا کہ ناصر سدپارہ کی تلاش کیلئے ریسیکو کا کام شروع کیا گیا ہے یا نہیں۔
Leave a Reply