چند ہفتوں بعد چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچنے کا امکان ، مگر کیوں ؟ وارننگ جاری

لاہور (ویب ڈیسک) چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کے بعد نجی شعبہ نے حکومت سے زیرو ریٹڈ ٹیکس پر چینی درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور چینی کی قیمت دوبارہ ملک کی

کئی مارکیٹوں میں 100روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ مارکیٹ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری چینی درآمد نہ کی گئی تو قیمت110روپے کلو اور رمضان المبارک میں 150 روپے کلو تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ چینی کی درآمد بند ہونے کے بعد طاقتور شوگرگروہوں نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ جبکہ گزشتہ دنوں چینی کی قیمت گھٹ کر90روپے کی سطح تک آگئی تھی۔ ریٹیلرز کے مطابق چینی کی 50 کلو بوری کی قیمت 4800 تک پہنچنے کے امکانات ہیں جس کے بعد چینی کی قیمت 110 روپے یا اس سے بھی بڑھ سکتی ہے۔ لاہور میں تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز چینی کی 100 کلو بوری کی قیمت 9500 روپے تک پہنچ گئی اس کا ایکس مل ریٹ 93 روپے اور تھوک مارکیٹ میں 95 روپے فی کلو رہا۔ تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز گھی کے 16 کلو کے کنستر کی کم از کم قیمت 3900 اور زیادہ سے زیادہ 4290 روپے رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.