بریکنگ نیوز: وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ نئے انتخابات کرانے کے آپشن پر غور شروع کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے سینیٹرز سے اب بھی رابطے کئے جارہے ہیں‘ہمیں نئے انتخابات سمیت تمام آپشنز مدنظر رکھنا پڑیں گے‘ آئندہ 2ماہ ملکی سیاست کیلئے اہم ترین ہیں ‘ملک لوٹنے والوں سے سمجھوتا نہیں کرسکتے‘پہلے دباؤقبول کیا نہ آئندہ کروں گا‘میدان چھوڑکربھاگنے والا نہیں ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال، سینیٹ انتخابات اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر حکومتی رہنماؤں کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار نہیں نظام کی تبدیلی کے لیے آئے ہیں‘ہمیں عوامی حمایت حاصل ہے کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہٹیں گے‘پی ڈی ایم لانگ مارچ کا مقصد عوامی مفاد نہیں این آراو حاصل کرنا ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرانے نظام کی تبدیلی بغیر قانون سازی کے ممکن نہیں، اگلے دو سال میں ہماری پوری توجہ عوامی مفاد کی قانون سازی پر ہوگی۔ مہنگائی سمیت تمام مسائل سے آگاہ ہوں‘ معیشت کا ڈھانچہ ٹھیک نہ ہو تو وقتی ریلیف کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، ہم ملک کو ایسا نظام دینا چاہتے ہیں جو دیرپا اور نتیجہ خیز ہو، مگر ایک پرانے نظام کو ختم کرکے نیا سسٹم لانے میں وقت لگتا ہے۔عمران خان نے سینیٹرز سے گفتگو میں ووٹ ڈالنے کے طریقہ پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اتحادیوں کے تحفظات سے آگاہ ہوں، انہیں مایوس نہیں کریں گے‘ اب بھی ہمارے سینیٹرز کے ساتھ رابطے کیے جارہے ہیں‘ہم نے نظام کو شفاف بنانا ہے تاکہ بدعنوانی کی گنجائش نہ ہو۔ علاوہ ازیں عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف اور قانون کی عملداری کے بغیر ریاستوں کا شیرازہ بکھر جاتا ہےاور انکا وجود ختم ہو جاتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.