
فیصل واوڈا کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر دوبارہ الیکشن کب ہو گا ؟ شیڈول جاری
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی غربی سے ممبر قومی اسمبلی محمد فیصل واوڈا کی جانب سے استعفیٰ دینے کے باعث خالی ہونیوالی نشست این اے 249کراچی غربی۔II کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن پروگرام جاری کردیا جس کے تحت سید ندیم حیدر، ریجنل الیکشن کمشنر کراچی کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسراور محمد سجاد خٹک ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی
کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 12مارچ 2021بروز جمعہ کو پبلک نوٹس آویزاں کیا جائیگا۔ 13مارچ سے 17مارچ 2021تک کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرائے جاسکتے ہیں، 18مارچ 2021 کو کاغذات نامزدگی جمع کروانیوالے امیدواروں کے نام آویزاں کئے جائیں گے جبکہ 25مارچ 2021 بروز جمعرات تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پٹرتال ہوگی، ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل جمع کروانے کی آخری تاریخ 29مارچ 2021بروز پیر تک ہے جبکہ ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کے فیصلوں کی آخری تاریخ5 اپریل 2021 تک ہے، اُمیدواروں کی جانب سے نام واپس لینے کی آخری تاریخ7 اپریل 2021جبکہ اُمیدواروں کو انتخابی نشان 8 اپریل 2021 کو الاٹ کئے جائیں گے، جبکہ پولنگ 29اپریل 2021 بروز جمعرات کو ہوگی۔
Leave a Reply