بریکنگ نیوز: نیب نے مریم نواز کی ضمانت خارج کروانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور(ویب ڈیسک)نیب لاہور نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے لاہو ر ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں،مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں،

مریم نواز کو طلب کیا جاتا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتیں۔نیب کادرخواست میں کہناہے کہ مریم نواز کیخلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر کیسزمیں تحقیقات جاری ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مریم نواز کی چودھری شوگر مل میں ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.