
مجرا کس کی تخلیق ہے ؟ نامور اداکارہ کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی
کراچی(ویب ڈیسک) مجرا ڈانس فی زمانہ رقص کی گندی ترین قسم قرار پا چکا ہے، جس کے متعلق اب اداکارہ مہربانو نے ایسا بیان داغ ڈالا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ویب سائٹ’پڑھ لو‘ کے مطابق مہربانو نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ”مجرا رقص کی ایک
مشکل ترین قسم ہے جو مسلمانوں نے تخلیق کی ہے۔“مہربانو اپنی پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ”یہ بات میرے نزدیک انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ کس طرح آج ہر کوئی مجرے جیسی ڈانس انتہائی مشکل قسم کو حقارت کی نگاہوں سے دیکھتا ہے۔ یہ ڈانس کی ایک ایسی قسم ہے جو صریحاً برصغیر کے مسلمانوں کی ایجاد کردہ ہے اور اگر اس سے آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے تواس کا مطلب ہے کہ آپ ایک خودمختار عورت کے اپنے جسم پر حق کو تسلیم نہیں کرتے۔“اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ قاسم جبران نے لکھا ہے کہ ”یہی وہ اداکارہ ہے جو کچھ عرصہ پہلے شرمناک رواج کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی تھی۔“ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”یہ اپنی فلم ناکام ہونے پر ذہنی پریشانی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے ایسی باتیں کر رہی ہے۔غلط کو اچھی بات کہنے کے بعد اب یہ بیان دے ڈالا ہے۔ میرے خیال میں اسے اس کے حال پہ چھوڑ دینا چاہیے۔“
Leave a Reply