لاہور : یونیورسٹی میں لڑکی کا لڑکے سے کھلا ڈلا اظہار محبت ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(ویب ڈیسک )لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارے میں لڑکے اور لڑکی کھلم کھلا محبت کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا ،یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں کویونیورسٹی سے نکال دیا ۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور میں حدیقہ نامی طالبہ نے شہریار نامی طالب علم سے کھلم کھلا محبت کا اظہار کیا اور

اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شہر یار کو پھول پیش کیے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا ۔اس دوران لڑکا اور لڑکی بے حد خوش دکھائی دے رہے تھے جبکہ وہاں موجود طلباءنے ان دونوں کی ویڈیو ز اور تصویریں بھی بنائیں ۔ان ویڈیوز نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا اور چیئر مین سینٹ انتخابات کے اہم ترین دن ہونے کے باوجود یہ واقعہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔اب یونیورسٹی انتظامیہ نے ضابطے کی خلاف ورزی پر ان دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.