
مولانا فضل الرحمٰن پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر جانے لگے تو مریم نواز نے آواز دے کر انہیں کیا کہا ؟
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لانگ مارچ استعفوں پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگیا ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کرکے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کرچلے گئے۔پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ’26 مارچ کا لانگ مارچ ملتوی تصور کیا جائے۔‘ یہ اعلان کرنے کے بعد انہوں نے ڈائس چھوڑ دیا، اس دوران جمعیت علما پاکستان کے رہنما شاہ اویس نورانی نے مولانا فضل الرحمان کو پریس کانفرنس چھوڑ کر وہاں سے چلنے کا اشارہ کیا۔جب مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس سے جانے لگے تو مریم نواز کے پیچھے کھڑے رانا ثنا اللہ ہنستے ہوئے نظر آئے جبکہ مریم نواز پی ڈی ایم سربراہ کو ’مولانا صاحب سوال لے لیں‘ کی صدالگاتی رہیں۔
Leave a Reply