
پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
لاہور (ویب ڈیسک) رواں ماہ مغربی سسٹم کے پاکستان پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے کراچی میں بارش جبکہ لاڑکانہ اور سکھر میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 21 مارچ کو افغانستان سے مغربی سسٹم کوئٹہ اور بلوچستان میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے
کہ ایک حصہ پاکستان کے جنوب جبکہ دوسرا حصہ شمال کی جانب جائے گا۔مغربی سسٹم کے تحت جنوبی پنجاب، کےپی، کشمیر اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
Leave a Reply