پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں 24 گھنٹوں میں ہوشربا اضافہ۔۔تشویشناک اطلاعات

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے پہلے مرحلے میں ساٹھ سال سے زائد

عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس وبا کی تیسری لہر جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں 3495 نئے کیس سامنے آئے ہیں جو کہ چھ دسمبر کے بعد ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔اس کے علاوہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کیے گئے ٹیسٹوں کے مثبت آنے کی شرح 7.88 فیصد رہی جو کہ اس سال کی بلند ترین سطح ہے۔دوسری جانب چین سے پانچ لاکھ خوراکوں پر مبنی ایک اور کھیپ آ چکی ہے جو صوبوں کو فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ہسپتالوں میں داخلوں اور انتہائی نگہداشت میں موجود لوگوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔اُنھوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو وہ سرگرمیوں پر سخت تر پابندیاں لگانے پر مجبور ہوجائیں گے۔اُنھوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے اور زیادہ خطرناک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.