پیپلز پارٹی شامل رہے تو ٹھیک ورنہ ۔۔۔۔ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن نے اہم ایشو پر اتفاق کر لیا ، بڑا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لانگ مارچ نہ روکنے پر اتفاق کرلیا اور واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی شامل ہوگی تو ٹھیک ہے ورنہ پی ڈی ایم کی باقی نو جماعتیں لائحہ عمل طے کریں گی۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی آتی ہے تو ٹھیک ورنہ پی ڈی ایم کی نو جماعتیں لائحہ عمل طے کریں گی۔ دونوں رہنماؤں کی قید خانے بھر وتحریک پر بھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے اپنے کارکنوں کو تیاری کیلئے کہہ دیا ہے، لانگ مارچ کسی صورت نہیں روکیں گے۔ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں لیکن اصل بات عوام کی حمایت حاصل کرنا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کیلئے اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کی تھی جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے26 مارچ کو ہونے والا لانگ مارچ ملتوی کردیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.