شہباز گل والا حساب برابر ۔۔۔

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو انڈے پڑگئے۔ملک میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان ایک دوسرے کے رہنماؤں پر سیاہی، انڈے اور جوتے اچھالنے کا سلسلہ بڑھا جارہا ہے اور اب پشاور میں پیشی پر آئے ن لیگی رہنما کیپٹن(ر) صفدر بھی

اس سے محفوظ نہ رہ سکے۔پشاور ہائی کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی تو وہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیپٹن محمد صفدر کی ضمانت میں توسیع کردی۔کیپٹن صفدر کی عدالت میں پیشی کے بعد واپس نکلتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان پر انڈے پھینک دیے۔ صفدر واپس نکل رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے 2 انڈے پھینکے اور تیزی سے فرار ہو گئے۔ کیپٹن صفدر اس کو پکڑنے کے لیے دوڑے تو وہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوا۔ کیپٹن صفدر اور ان کے حامیوں نے نامعلوم افراد کے خلاف نعرے بازی کی۔ بعدازاں کچھ دیر بعد پشاور پولیس انڈے پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.