بریکنگ نیوز: فیصل واوڈا کو اہم عہدہ دیے جانے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ میں بہت جلد رد وبدل کا قوی امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس سلسلے میں پہلے ہی ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں جس میں تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کابینہ میں ردوبدل کے مرحلہ میں نئے چہرے

بھی کابینہ میں شامل کئے جائیں گے اور سینٹ کی کابینہ میں نمائندگی کو بڑھایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سینیٹر فیصل واڈا اور سینیٹر علی ظفر کو کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ثانیہ نشتراحساس پروگرام کی سربراہ سینیٹر منتخب ہو چکی ہیں۔ ان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.